گھوٹکی میں محمدپورپھاٹک کے قریب ٹرین کی ویگن کوٹکرکے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔
یہ بھی پڑھیں عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں ،سراج الحق
تفصیلات کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ گھوٹکی میں محمد پور پھاٹک کے قریب حادثہ پیش آگیا،
مسافروں کاکہنا ہے کہ ویگن کے ٹکڑے ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں ،
حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں مجھےجیل میں ڈالنے والے آج خود کدھر ہیں؟ نواز شریف
علاقائی ذرائع کاکہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں مال بردار مزدا گنا لاد کر جا رہی تھی تو حادثہ پیش آیا،
صبح اوقات میں بہت زیادہ دھند تھی واقعہ دھند کے باعث پیش آیا ،
یہ بھی پڑھیں عافیہ صدیقی سےملاقات کے بعد سینیٹر طلحہ محمود کے ہولناک انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا میں تین افراد سوار تھے تینوں ٹرین کے ٹکر میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔
