Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد حبیب الرحمان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھاجس سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481