اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں منگل کی شب قتل کی ہولناک واردات رونماہوئی ہے جب مسلم لیگ ن کے سابق یو سی چیئرمین سید ابرار شاہ کو تین ساتھوں سمیت قتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں منگل کی شب قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں مسلم لیگ نون کے سابق یو سی چیئرمین جھنگی سیداں سید ابرار شاہ کی پراڈو لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ابرار شاہ اور ان کے تین ساتھی موقع پر جان بحق ہو گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق ان میں سے بعض زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ابرار شاہ کے علاوہ رفاقت،سید علی شیر اورصاحب گل شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سےفرار ہو گئے ہیں جن گرفتاری کےلیے ناکہ بندی کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Islamabad: Former UC Chairman of Nawaz League killed along with 3 colleagues
اسلام آباد :نواز لیگ کا سابق یو سی چیئرمین 3ساتھیوں سمیت قتل
