وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جرائم کی شرح نہ صرف پاکستان کے دیگر علاقوں بلکہ پورے جنوبی ایشیاء میں کم ترین سطح پر ہے جس کا سہرا یقینی طور پر آزادکشمیر پولیس کے سر ہے.
پولیس عوام کے جان و مال کا محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ امن وامان قائم رکھنے کی بھی ذمہ دار ہے. ریاست میں قانون کی عملداری اور مثالی تمدنی زندگی کے لئے فرض شناس پولیس ناگزیر ہے۔آزادکشمیر پولیس نے افواج پاکستان اور پیرا ملٹری فورسز کے تعاون سے ہمیشہ قومی نوعیت کے فرائض بطریق احسن سرانجام دیئے ہیں.پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرنے والی اپنی بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم انوارالحق نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول کے لئے 20 لاکھ روپے اور پولیس لائن آڈیٹوریم کی تعمیر کا بھی اعلان کیا . وزیراعظم نے دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والے کانسٹیبلان میں نقد انعامات اور تعریفی آسان تقسیم کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر پولیس نے ہمیشہ مثالی کاکردگی پیش کرتے ہوئے نہ صرف خطے کا امن وامان بحال رکھا بلکہ دہشت گردی کی کئی کارروائیوں کو پیشگی اطلاعات پر وقوع پذیر ہونے سے بچائیں. انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ پولیس میں اصلاحاتی عمل جاری رکھے گی اس کے علاوہ سی ٹی ڈی, خدمت مرکز, ویمن پولیس سٹیشن, ِٹورازم پولیس جیسے شعبہ جات کو مزید وسائل فراہم کرے گی. انہوں نے کہا کہ پولیس میں نفری کی کمی کو دور کرنے کے لئے جلد نئی بھرتیوں کے سلسلہ کا آغاز ہوگا. جسے مکمل شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا. وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہدائے تحریک آزادی کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں.
