Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی،آگ لگنے سے تولیہ فیکٹری کا سارا سامان جل کرخاکستر

کراچی،آگ لگنے سے تولیہ فیکٹری کا سارا سامان جل کرخاکستر

سائٹ سپرہائی وے پر تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ، فیکٹری میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،

فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پر قائم تولیہ فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری کے ملازمین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، فیکٹری انتظامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد 5 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، فیکٹری میں رکھا ہوا تولیہ اور مشینیں جل گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے ایک سے دو کلو میٹر سے دیکھائی دے رہے تھے، آگ کی شدت زیادہ تھی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی دور سے آگ بجھا رہا تھا ، فیکٹری میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے آگ پھیلتی چلی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481