راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ ، خاتون جاں بحق ، تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،
تفصیلات کےمطابق فتح جھنگ روڈ پر ڈھوک حمیداں کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین بچے اور ایک عورت زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثےکی اطلاع ملتے ہی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا ، جاں بحق خاتون کی شناخت اسما عمر 50 سال کے نام سے ہوئی ، جبکہ زخمیوں میں انیلہ عمر 20 سال ، احمد عمر 17 سال ، آیان عمر 3 سال اور مسکان عمر 14 سال شامل ہیں ، نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ادھر پولیس نے بھی ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔
Traffic accident in Rawalpindi, woman killed, 4 injured including 3 children,راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق ،3 بچوں سمیت 4 زخمی
