Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رشوت خوری کےجرم میں 7 ججوں کو 7 برس قید

سپریم کورٹ کے سابق جج انتقال کر گئے

کویت میں سنائے جانے والے ایک تاریخ ساز فیصلےکے تحت رشوت خوری کے الزام میں 7 ججوں کو 7 برس قید کی سزا سنادی گئی اور  رشوت کی رقم واپس کرنے کا بھیحکم دیا گیا ہے جبکہ ایک جج کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

عرب میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق کویت میں ججوں کو جوابدہی اور سزا سے استثنیٰ حاصل تھا لیکن ایک تاریخ ساز فیصلے میں ججز کو قید کی سزا سنا کر یہ استثنیٰ ہمیشہ کے لیے ختم کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق صالح نامی ایک کویتی تاجر کو اگست 2020 میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاجر پر الزام بھی تھا کہ اس نے مختلف مقدمات میں مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے 8 ججز کو رشوت دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جب تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا گیا تو اس میں ایک وکیل اور ایک اہم محکمے کے سربراہ کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جس پر وکیل کو 10 سال اور محکمے کے سربراہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

علاوہ ازیں رشوت لینے والے 8 میں سےسات ججز کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی اور ایک کو بری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں3 عدالتی ملازمین کو بھیجرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔

7 judges were jailed for 7 years in the crime of bribery,رشوت خوری کےجرم میں 7 ججوں کو 7 برس قید


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481