اسرائیل کا غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ، 500شہید
فلسطین میں صیہونی فوج نے قیامت برپا کر دی، اسرائیل نے غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ کر دیا،
جہاں ہزاروں شہری مسلسل حملوں سے بچنے کے لیے طبی علاج اور پناہ کی تلاش میں تھے۔
https://twitter.com/akillis21/status/1714344342767239484?s=20
وزارت صحت کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں 500 کے قریب شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے نجی سکول میں قائم اقوام متحدہ
کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا ہے،
سکول پر ہونے والے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
