Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا نو مولود بچی بازیاب،ملزم گرفتار

ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا نو مولود بچی بازیاب،ملزم گرفتار

راولپنڈی کے سب سے بڑے  ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء ہونے والی ایک دن کی نومولود بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرا لیا۔

ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا نو مولود بچی بازیاب،ملزم گرفتار

ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا نو مولود بچی بازیاب،ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس کو فیاض نامی شخص کی جانب سے اس کی ایک دن کی نومولود بچی کو ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ، جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا ،

بازیابی کے لیے ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں،

پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے چند گھنٹوں میں خاتون سمیت دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا ،  ترجمان نے بتایا کہ ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے اور ہسپتال سے اغواء کیا تھا ،

aa jpg

نومولود بچی کو نیوٹاؤن پولیس نے ہسپتال میں فیملی کے حوالے کر دیا ہے، ادھر نیوٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی ، بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ  ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین اور بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481