مانسہرہ کے نواحی علاقہ بجنہ ڈھوڈیال زیر تعمیر گھر اجتماعی قبر میں بدل گیا جہاں تین سگے بھائیوں کی لاشیں ذیر تعمیر گھر کے کنوئیں سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایبٹ آباد کے رہائشی تینوں بھئی مل کر مکان خود تعمیر کر رہے تھے۔
شام کو گھر واپس نہ آنے پر لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس زیر تعمیر گھر پہنچی جہاں تینوں بھائیوں کو کنویں میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ان میں ذ یشان عمر 36 سال،منیب عمر 28 سال اور 23 سالہ
محمّد عمر شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا۔ مسلسل کئی گھنٹوں کی کاوش سے تینوں نعشوں کو کنویں سے نکالا گیا،جس کے بعدلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اوگی ہسپتال روانہ کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے اس بات کی تفتیش شروع کر دی ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی ہے یا کسی دشمنی کے نتیجے میں تینوں بھائیوں کو قتل کیا گیا ہے۔
The under-construction house became a mass grave, the bodies of 3 brothers recovered from the well
