Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کلاچی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل

کلاچی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کیں، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا، ہلاک ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد جہنم واصل ہوا، مارا گیا دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس سٹیشن ہتھالا، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481