ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)تھانہ بکوٹ کوہالہ پولیس چوکی کی حدود زیارت قبرستان بانڈی بکوٹ میں 14اگست 2021 کودفن ھونے والے نامعلوم شخص کی قبر کشائی 2اکتوبر 2023 کو کی گئی ۔۔ڈی این اے ٹیست کیلئے مواد لینے کے بعد دوبارہ میت بطور امانت سپرد خاک کی گئی ۔رپورٹ آنے پر اگر ڈی این اے میچ ہو گیا تو میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق 11جون 2021 کو تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی ڈھوک سیداں سے لاپتہ ہونے والے وحید خان کے بیٹے محمد نوید کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو دی گئی درخواست پر ڈی این اے کیلئے عدالتی حکم دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈاکٹر عاطف، کوہالہ پولیس چوکی انچارج ارشد عباسی ،ایس ایچ او بکوٹ ظاہر شاہ، چئیرمین ویلج کونسل مولیا افتخار عباسی، ٹی ایم اے سپروائزر عمران اور تدفین کرنے والے مقامی شخص انعام عباسی کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ سیمپل لینے کے بعد رپورٹ آنے تک میت دوبارہ بطور امانت دفنا دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کفن اتنے عرصہ بعد بھی درستحالت میں تھا اور میت بھی ٹھیک تھی جس میں کسی قسم کا تعفن نہیں تھا ۔۔۔
Exhumation of the person buried on August 14 in Bandi Bakot, بانڈی بکوٹ میں 14اگست کودفن ھونے والے شخص کی قبر کشائی


