ڈاکٹر جاوید اقبال ۔ فرزندِ اقبال‘ دانشور‘ مصنف‘ منصف۔(یوم وفات 3 اکتوبر)
ڈاکٹر جاوید اقبال کا شمار بلند پایہ اقبال شناسوں میں ہوتا ہے حالانکہ شاعرِ مشرق سے نسبی تعلق بھی آپ کے لیے فخر کا باعث ہے۔ آپ نے اپنے والدِ گرامی علامہ محمد اقبال کے افکار کو ہر سطح پر فروغ دیا۔
علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں جہاں بھی جاوید کے نام کو ظاہر کیا اُس کا مقصد نوجوانوں کے لیے پیغام تھا۔ جاوید نامہ کے آخر میں ’خطاب بہ جاوید‘ میں اقبال نے جن خوبیوں اور صفات کا ذکر کیا ہے وہ اپنے فرزند میں دیکھنے کے خواہاں تھے۔
ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے والدِ گرامی کی حیات پر ’زندہ رُود‘ جیسی کتاب کو تحریر کیا‘ جو حیاتِ اقبال پر سب سے مستند سوانح تسلیم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اقبالیاتی ادب میں آپ کی دوسری کتب اور مضامین بھی انتہائی اہم ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کا انتقال ۳ اکتوبر ۲۰۱۵ کو لاہور میں ہوا اور آپ کو حضرت خواجہ ایشانؒ کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔
(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)

