مری سے ملحقہ علاقہ گلیات کے علاقے لورہ کی یونین کونسل گورینی میں بکری چور متحرک ہو گئے، بکریوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافے سے اہلیان علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں،
ایک ہفتے کے دوران دس سے زائد بکریاں چوری ہو چکی ہیں جس سے غریب لوگ اپنے لاکھوں روپے مالیت کے سرمائے سے محروم ہو چکے ہیں
بڑھتی ہوئی وارداتوں پر لورہ کی پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔پانچ روز قبل گورینی کے رہائشی شاہد رشید عباسی کی تین بکریاں چوری ہوئیں، جبکہ دوسرے واقعے میں ایک بیوہ کی دو بکریاں چوری ہوگئیں جس پر تمام اہل علاقہ اور خصوصاً متاثرین نے ایس ایچ او تھانہ لورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بکری چوروں کو فوری گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزادی جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے۔
Goat Thieves Mobilized in Union Council Gurini of Laura,لورہ کی یونین کونسل گورینی میں بکری چور متحرک
