نگراں حکومت نے ایک بار پھر عوامی توقعات پر پانی پھیرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
ہفتے کی شب کیے جانے والے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت فی کلو 11 روپے بڑھا دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کے ساتھ اس کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کا دعوٰی ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں۔جبکہ روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ نگراں حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ شہباز شریف دور کے اختتام تک عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں ادھ موئے ہو چکے تھے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں پیٹرولیم قیمتوں کی کمی کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، ان کے مطابق یہ کمی 40 سے 50 روپے تک متوقع تھی، تاہم نگراں حکوت نے فقط 11 روپے پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کیا جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
دوسری طرف ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 20 روپے 86 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گیس سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا، تفصیلات کے مطقابوق ہفتے کی شب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 20 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی کردی ہے۔
نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15پیسے مہنگا ہو کر اب 3 ہزار 79 روپے کا ہوگیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 260روپے 98 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔
جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔
Petrol diesel marginally cheaper, LPG increased by Rs 11 per kg,پیٹرول ڈیزل معمولی سستا،ایل پی جی 11 روپے کلو مہنگی

