اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔
کیپیٹل پولیس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو ایک ہزار روپے ،کار ڈرائیور کو 1500 روپے ،پی ایس وی وہیکل کے ڈرائیور کو 2ہزار روپے جبکہ ایچ ٹی وی وہیکل کے ڈرائیور کو ڈھائی ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اسی طرح بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل سوار کو ایک ہزار روپے ، کار ڈرائیور کو2 ہزار روپے جبکہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور کو 8 ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق دیگر جرمانوں میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پردو ہزار روپے ، کم عمر ڈرائیونگ پر 2500 روپے ، کالے شیشوں کے استعمال پر 1500 روپے ، غیر قانونی پارکنگ پر ایک ہزار روپے جبکہ ون ویلنگ پرپانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآ مد کو یقینی بنانا ہے۔
Islamabad traffic police increased fines,اسلام آباد ٹریفک پولیس نےجرمانے بڑھا دیئے
