پک اپ اور کار میں خوفناک تصادم،5افرادجاں بحق،6زخمی
لورالائی میں کاراورپک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لورالائی کےعلاقےشیرجان کڈی کےمقام پر پک اپ اورکارمیں تصادم کےنتیجےمیں پانچ افرادجاں بحق اورچھ افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ٹریفک حادثےمیں خواتین اوربچوں سمیت پانچ افرادجان کی بازی ہارگئے،جبکہ حادثےمیں چھ افرادزخمی بھی ہوئے،حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
