گذشتہ کے مقابلے میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ گئی
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح میں تقریبا” ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 93 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی حجم 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 38 اعشاریہ 27 فیصد، 17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے 41 فیصد جبکہ ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 2 پیسے تک کا اضافہ ہوا۔چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے اضافہ جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کی کمی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے اور آلو، گندم کا آٹا، گڑ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔
Inflation increased this week compared to last week ,گذشتہ کے مقابلے میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ گئی