کئی روز تک مسلسل آپریشن کا سامنا کرنے والے مری ایکسپریس وے متاثرین پر پابندی کی نئی تلوار لٹک گئی۔ایکسپریس وے کے دونوں اطراف 186 فٹ زمین ایکوائر کرنے کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن آفس کی جانب سے نیا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن نمبر ARI15161 کے مطابق ایکسپریس وےکے دونوں اطراف 186 فٹ زمین ایکوائر کی جائے گی ۔قبل ازیں مری ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد 66 فٹ کی حد مقرر کی گئی تھی کہ اس حدودکے اندر کسی قسم کی کوئی تعمیرات نہیں ہو گی جس کے بعد گزشتہ دنوں 120 فٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا جبکہ اس دوران مری ایکسپریس وے پر تجاوزات اورتعمیرات کے خلاف این ایچ اے اور مری انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ اپریشن بھی کیا گیا اوراس دوران درجنوں عمارتیں اس کی زد میں آئیں جس سے مالکان کا کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو۔
متاثرین ایکسپریس وے کی جانب شدید احتجاج کیا گیااور لاہور ہائی کورٹ سے اپریشن اور نوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا گیا ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایکسپریس وے متاثرین کی کمیٹی کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کی اور ملاقات میں 120 فٹ کا نوٹیفکیشن ختم کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی مگر اس کے چند ہی روز میں اب 186 فٹ کا نیا نوٹیفیکیشن سامنے آگیا ہے جس پر متاثرین مری ایکسپریس وے میں شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔۔

