کوہسار یونیورسٹی مری کے ڈپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام "ماحول موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے” کے موضوع پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سپیکر مبین ارشاد اعوان (کیو اے ہیڈ وائے یو ایم گروپ)،اعجاز حسین باجوہ منیجنگ پارٹنر اربن پیسٹ مینجمنٹ اور ڈاکٹر حافظ ریحان ندیم صدر نیشنل الائنس فوڈ سیفٹی نے شرکت کی۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہاکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی روز مرہ زندگی میں ایسی چیزوں کو اپنانا ہوگا جو ماحول دوست ہوں۔ سمینار کے اختتام پر ڈاکٹر سمیرہ مقصود کی جانب سے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
Seminar on Environment at Kohsar University Murree ,کوہسار یونیورسٹی مری میں ماحولیات پر سیمینار


