ایبٹ آباد(کوہسار نیوز) ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کی حدود میں ڈولی لفٹ سے اترتے ہوئے بزرگ خاتون پاؤں پھسلنے کے نتیجے میں گرکرجاں بحق ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کو خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی جس نے موقع پر 73 سالہ سوسن جان زوجہ علی زمان سکنہ چہان کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
بگنوتر پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے فوری طور پر لفٹر آپریٹر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ،دوسری طرف خاتون کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بٹگرام لٖٹ حادثے کے بعد کے پی کے مختلف علاقوں میں مقامی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں ڈولی لفٹس بند کر دی ہیں جو سیفٹی کے معیار پر پوری نہیں اترتیں تاہم پہاڑی علاقوں میں دریاپار کے سفر کیلئے مقامی لوگوں کے پاس ان لفٹس پر سفر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور وہ جان پر کھیل کر سفر کرتے ہیں۔
An elderly woman died in chairlift accident in Bagnotar,بگنوتر میں ڈولی لفٹ سے اترتےبزرگ خاتون پھسل کر جاں بحق
