فاطمہ قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 5 افراد تاحال زیر حراست
کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس، میڈیا پر خبریں آنے کے بعد تفتیش میں شامل ایس ایچ او سمیت 5 افراد کو پولیس نے اپنی تحویل میں دکھا دیا۔
انکوائری آفیسر محمد بچل قاضی کے مطابق پولیس نے انکوائری میں شامل پانچوں افراد میں سے کسی کو رہا نہیں کیا،اُن کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد نے اپنی بے گناہی کے ثبوت دیے ہیں،
یہ بھی پڑھیں سائفر کیس: ایف آئی اے کی عمران خان سے تحقیقات، سوا گھنٹے پوچھ گچھ
ان کی رہائی کا فیصلہ جی آئی ٹی کرے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں رہا کرنے کا فیصلہ جی آئی ٹی کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔ انکوائری مکمل کر لی ہے اور ان سے تحریری طور پر بیان بھی لے لیے گئے ہیں۔
