آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے گروپ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آ
یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاک سٹار بننے کی خواہشمند دو بہنیں جرائم پیشہ گینگ کے ہتھے چڑھ گئیں
ئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے گروپ میں 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے 38 طلباء شامل تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے۔
آرمی چیف نے طلباء نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے
تجربات کی بنیاد پر پاکستان کا حقیقی مشاہدہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی،گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا،باپ بیٹاتشدد سے جاں بحق
آرمی چیف نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور آبادیاتی حقائق تبدیل کرنے
کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء نے تعمیری بات چیت کا
موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کی تعریف بھی کی۔
