رینجرز نے 6 بھارتی اسگلر پکڑلئے،بی ایس ایف کی ممکنہ سرپرستی حاصل
بھارتی بارڈر فورس بی ایس ایف کی مبینہ ملی بھگت سے ہونے والی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلرگرفتار کیے گئے ہیں جو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہولی فیملی ہسپتال میں بد انتظامی اورسہولتوں کا فقدان
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔آئی ایس پی آر نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت کی اجازت کیسے ملی؟
اس بنیاد پر بھارتی بارڈر فورس کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔
آئی ایس پی آرنے توقع ظاہر کی کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا مؤثر نظام قائم کرتے ہوئے
اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرےگی۔

