سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 اہم کمانڈرز سمیت ،13 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد خطرناک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر، بم، حفاظتی فیوز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت جلات خان،جنت خان،کشف رسول ,غلام رحمان، اسرار، نذیر،عبدالسلام،عامر،اسد،امیراورانور کے نام سے ہوئی ہے، جن کیخلاف دہشت گردوں کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دواران 339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔کومبنگ آپریشنز کے دوران 4113 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔
