Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی وزیرستان میں فورسز کاآپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 اور 15 اگست کی درمیانی رات، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع رزمک کے عام علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

بیان کے مطابق علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ وہاں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔علاقے کے لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481