کوہسار یونیورسٹی مری میں USEFP کے تعاون سے تین روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کو ریسرچ اور ماڈرن میڈیا کے حوالے سے نئی تکنیک سے روشناس کرانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان امریکہ یونیورسٹی شراکت داری پروگرام کے تحت کوہسار یونیورسٹی مری میں تین روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. ورکشاپ میں ریسورس پرسنز نے تعلیم کے جدید رحجانات پر روشنی ڈالی۔ USEFP اور یونیورسٹی آف گجرات کے باہمی اشتراک سے کرائی جانے والی اس ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ان میں جدید طرزِتعلیم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا.
ورکشاپ میں یونیورسٹی آف گجرات سے ڈین فیکلٹی آف آرٹس/ چیئرمین شعبہ ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف , پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر سویرا مجیب شامی,ڈاکٹر عائشہ اشفاق, شعبہ فائن آرٹس جامعہ گجرات سے عائشہ کمال بھٹی اور شہزاد احمد نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔

ورکشاپ شرکاء کا وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری کے ہمراہ گروپ فوٹو
ٹریننگ ورکشاپ میں پروفیسرڈاکٹر سویرا شامی نے ڈیجیٹل سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا جس کا مقصد سائبر سیکورٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا تا کہ وہ ڈیجیٹل دور میں پیدا ہونے والی مشکلات کا حل نکال سکیں۔ ایسوی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اشفاق نے کوالیٹیٹو ریسرچ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اپنے تحقیقی مکالوں میں کوالیٹیٹو میتھڈ کا استعمال کرنا چاہئے تا کہ تحقیقی موضوع کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔مس عائشہ کمال نے کریٹیو سائنرجی، شہزاد احمد نے ایڈورٹائزنگ اور ڈیٹا سٹوریج پر لیکچر دیے۔
کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری اور فیکلٹی ممبران نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر USEFPاور ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف کا شکریہ ادا کیا۔

ورکشاپ میں کوہسار یونیورسٹی مری سے ڈاکٹر عبدالصمد، ڈاکٹر محمد عدنان احمد ڈوگر، ڈاکٹر بلال گلفراز، ڈاکٹر محسن حسن خان، ڈاکٹر نائلہ بتول، رابعہ یوسفزئی اور شائستہ مبین نے شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری نے کہا کہ ورکشاپ کا انعقاد اساتذہ کیلئے تدریسی عمل میں مددگار ثابت ہوگا اور جدید طریقۂ تدریس سے طلبہ میں سکلز اور ریسرچ کے حوالے سے بہتری آۓ گی۔ انھوں نے جدید تقاضوں کے تحت کورس ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
