Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے کئی علاقوں میں گیس پائپ پچھانے کا کام شروع

IMG 2023080

مری کی مختلف یونین کونسل میں سوئی گیس پائپ پچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بعض یونین کونسل میں تاحال پائپ لائن کی فراہمی کا کام شروع نہ ہو سکا جس پر متعلقہ علاقوں  کے عوام میں ے چینی اور  اضطراب پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مری میں 2006 میں سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان اور سردار ساجد خان (مرحوم) کی کوششوں سے سوئی گیس کے تاریخی منصوبے کو عملی جامع پہنایا گیا، جس کا افتتاح سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف مرحوم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کیا تھا۔

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات

مری میں موسم سرما کے دوران گیس کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔۔ فائل فوٹو

 

پہلے مرحلے میں ایک سال کی مختصر مد ت میں مری کے تمام شہری علاقوں میں سوئی گیس فراہم کی گئی  جبکہ  تمام دیہی علاقوں میں گیس فراہمی کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا تھا لیکن تحصیل ناظم سردار محمد سلیم خان کا دور نظامت ختم ہونے کے بعد یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا جس کے بعد پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں کچھ دیہی علاقوں میں گیس فراہم کی گئی لیکن اکثر دیہی علاقے اج بھی گیس کی سہولت سے مرحوم ہیں۔

اب الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مری کی مختلف یونین کونسل دیول، روات پھگواڑی نمبل چارہان میں گیس پائپ پہنچا دیئے گئے ہیں اور لائنیں بچھانے ک کام بھی شروع کر دیا گیا  ہے۔ دوسری طرف یونین کونسل گھوڑا گلی، تریٹ، سہر بگلہ، پوٹھہ بن، گہل، سمیت دیگر میں ابھی تک نہ تو لائن بچھائی گئی ہے اور نہ ہی پائپ فراہم کیئے جا سکے ہیں۔ جس پر اہل علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام علاقوں میں بلا تفریق گیس فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481