میٹرک کے امتحانات میں کامیاب ہونیوالے مری کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری فیڈرل بورڈ اسلام آباد کی جانب سے ایف جی پبلک سکول مری کو کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے اورکالج کے داخلوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے طلباء پرانے ایف جی پبلک سکول میں ہی کالج کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل طلباء کیلئے مری میں گورنمنٹ ڈگری کالج موجود تھا لیکن کوہسار یونیورسٹی کے قیام کے بعد کالج اپنی جگہ اور افادیت کھو بیٹھا تھا جس کے بعد جی او سی مری، اسٹیشن کمانڈر مری،ایف جی پبلک سکول مری کے پرنسپل،سٹاف خاص کر کوثر عباس ملک نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس پر اہلیان مری نے کو ان شاندار تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
