سوات کا اسکول آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر راکھ
سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول ٹوپسین کی عمارت جل کرراکھ ہوگئی۔آتشزدگی سے اسکول کا مکمل ریکارڈ اور فرنیچر بھی جل گیا۔
ایس ایچ اوتھانہ خوازہ خیلہ روشن علی کے مطابق اسکول میں آگ یو پی ایس شارٹ ہونے کے باعث لگی،
جس کے نتیجے میں اسکول کی پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی،
عمارت کی چھت لکڑی سے بنے ہونے کے باعث نو کمرے اور دفتر مکمل طورپر جل گئے،
عمارت میں موجود تمام فرنیچر اور دفتر میں موجود سکول کا ریکارڈ بھی جل کرراکھ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بابوسرٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار،8 جاں بحق
آتشزدگی کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، دوسری جانب مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ ریسکیوٹیمیں بروقت اطلاع ملنے کے باوجود بھی تاخیر سے پہنچیں،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے اور مزید انکوائری جاری ہے۔

