Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ رجسٹریشن فارم جاری کردیا

حکومت نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ رجسٹریشن فارم جاری کردیا

حکومت نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ رجسٹریشن فارم جاری کردیا
حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے ہیلتھ رجسٹریشن فارم جاری کردیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ آغاز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ورکنگ جرنلسٹس کی رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈ مختص کیے ہیں، وزیراعظم صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے بہت فکرمند تھے، صحافیوں کی رجسٹریشن کیلئے عمل شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 7 اگست کو صحافیوں کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجراء کریں گے، وزارت اطلاعات کو ذمہ داری دی ہے کہ اس پر عمل درآمد کرایا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہیلتھ رجسٹریشن فارم میں تمام چیزیں شامل کی گئی ہیں جن سے ورکنگ جرنلسٹس کا تعین کیا جائے گا کہ وہ کس ادارے میں ہیں، ماہانہ آمدنی کتنی ہے اور گھریلو اخراجات کتنے ہیں، تمام صحافی اس سے مستفید ہوں کیونکہ اس کارڈ میں تمام سہولیات شامل کی گئی ہیں اور اس پر انتہائی شفاف طریقے سے عمل درآمد ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صحافیوں کے ہیلتھ انشورنس، تنخواہوں اور ملازمت کا مسئلہ ہمیشہ رہا ہے، اتحادی حکومت کے دور میں صحافیوں کو تھپڑ نہیں لگے، پسلیاں نہیں ٹوٹی، گولیاں نہیں لگیں اور نہ ہی صحافی اغوا ہوئے بلکہ میڈیا آزادی پر 7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہم سے جو کچھ ہوسکتا تھا ہم نے کیا ہے اور مزید بہتر بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ہم نے آپ (صحافیوں) کے ساتھ سیاہ دور بھی دیکھا ہے، میڈیا پر پابندی کا دور بھی دیکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481