ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، راولپنڈی کا ناصر نامی شہریف
راولپنڈی کے رہاشی طاہر محمود نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی ناصر پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے،
عید کے لیے ایزی لون اپلیکیشن سے 15 ہزار روپے قرض لیا تھا، پہلی قسط 12 ہزار روپے ادا کرنے کے باوجود بھی ناصر کو تنگ اور بلیک میل کیا جارہا تھا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ بلیک میل سے تنگ آکر ناصر نے ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے پر آج اسے کسی نے اغواء کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کو آن لائن قرضہ دینے والی ایپس کے ذریعے رقم بٹورنے کے بعد بلیک میل کرنے کے الزام میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
انہیں راولپنڈی کے سید پور روڈ پر واقع پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔
وزیر اعظم کی اسٹریٹجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی کے مطابق، لون شارک کمپنی نے چند غیر ملکی شہریوں کو بھی ملازمت دی تھی۔

