اسلام آباد پشاور موٹر وے پر ہکلہ انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 بسوں سمیت 12 دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، فوری طور پرتین درجن افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ملی ہیں تاہم جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح بارش کے باعث پھسلن کے وجہ سے پیش آیا جس میں موٹروے پر 4 بسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے۔واقعے کے بعد موٹروے کو کئی گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا اور اس دوران امدادی کاروائیاں جاری رہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔
