Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آن لائن قرض دینے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

download
راولپنڈی کے شہری کی خودکشی کے بعد آن لائن قرض دینے والی کمپنیوں کیخلاف  ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔43 ایپس اور 30اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے،5کمپنیوں کے دفاتر بھی سیل کر دئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق کی ہدایت پرغیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق  فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کیا جا چکا ہے،ایف آئی اے نے 30 اکاؤنٹس کو بلاک اور ملک بھر میں 5 کمپنیوں  کے دفاتر کو سیل کر دیا ہے، اس کے علاوہ ملک بھرسے 17ملزمان حراست میں لیئے گئے ہیں۔
وزیر آئی ٹی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت پی ٹی اے۔ایف آئی اے اور مقامی تھانے میں درج کرائیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کی ہدایت کی ہے۔سید امین الحق کا کہنا تھا اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پی ٹی اے کے اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔
فیس بک، اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی آگاہی کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ وہ اس طرح بلیک میلنگ کا شکار نہ بن سکیں، عوام بھی ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا اور اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی اور حکم دیا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظار کرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے۔دوسری جانب ایف آئی اے میں غیر قانونی لون کمپنیز کے خلاف 74 انکوائریز جاری ہیں، تین کمپنیز کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے ملک بھر سے 17 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے 30 اکاؤنٹس کو بلاک اور ملک بھر میں 5 کمپنیز کے دفاتر کو سیل بھی کر دیا ہے۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481