محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں مری کے شہری جنگلی جانوروں اور درندوں سے غیر محفوظ ہو گئے۔
مری کے علاقے چاریان میں تیندوا آبادی میں گھس آیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق تیندوے کے آبادی میں گھسنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری مچ گئی۔
اس دوران تیندوے نے ایک گھر میں بندھے جانوروں پر حملہ کیا اور کئی بکریاں مار دیں۔اہل علاقہ کے مطابق اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے بھوربن کے قریب جنگلی سور نے حملہ کر کے اسکول کے ایک طالب علم کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
