Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یار ! بخت ڈھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

Screenshot 20230629 133117 2

جن احباب نے بزنس ایڈمنسٹریشن پڑھی ہے،  وہ جانتے ہیں کہ "گولز اینڈ آبجیکٹوز” متعین کیے بغیر کاروباری اہداف کا حصول ناممکنات میں ہے۔  یہی معاملہ حیات انسانی کا بھی ہے۔ جب تک مقصد زندگی کا تعین نہیں ہوتا کامیابی کا حصول ممکن نہیں۔ لیکن کامیابی ہے کیا، اس کے بارے میں مختلف نکتہ ہائے نظر ہو سکتے ہیں۔

میں نے جب بھی نوجوانوں سے کامیابی کے مفہوم کے بارے استفسار کیا تو ان کے جوابات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے ہاں کامیابی کی کسوٹی  درج ذیل کے حصول میں ہے۔۔

  • عہدہ و مقام
  • دولت
  • شہرت
  • کوٹھی، کار
  • پر تعیش طرز زندگی
  • پی آر

اگر یہی کامیابی ہے تو پھر معروف گلوکار اسد عباس شہرت کی جن بلندیوں پر پہنچے وہ کامیاب ترین آدمی ہیں۔ مال و اسباب، فیصل آباد اور لاہور میں چار کوٹھیاں، مرسیڈیز سمیت کئی گاڑیاں، ایک ایک کنسرٹ کے پانچ لاکھ سے بارہ لاکھ روپے، ورلڈ ٹوورز۔۔۔۔۔۔ فائیو سٹار ہوٹل، فرسٹ کلاس ٹریول۔۔۔۔۔ ہے نا خواب نما کامیابی ؟؟؟؟؟؟

لیکن ٹھہریے۔۔۔۔۔ ذرا میں اسد عباس کی موجودہ صورت حال آپ پر عیاں کر دوں۔ وہ گردوں کے انفیکشن کی وجہ سے ہفتے میں چار بار ڈائیلسز کروانے پر مجبور ہیں۔ وہ آج کل کون سی والی کوٹھی میں رہتے ہیں۔ نہیں بھائی۔۔۔۔ چاروں کوٹھیاں بک چکی ہیں۔ چلیں گاڑیاں تو ہیں ناں ! نہیں۔۔۔۔۔ گاڑیاں بھی بک چکی ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خوبرو گلوکار اسد عباس گردوں کے مرض کی شدت کی وجہ سے اب پہچانے نہیں جاتے۔ ان کی گوری رنگت سیاہ پڑ چکی ہے۔
Screenshot 20230629 133043 1

اس تحریر کا مقصد آپ کو دعوت فکر دینا تھا۔

کامیابی مال و اسباب میں نہیں ہے۔  عرفان ذات اور نتیجتا عرفان الٰہی میں ہے۔ 

اسرارِ ازل جوئی بر خود نظری وا کن
یکتائی و بسیاری، پنہائی و پیدائی

(اقبال)


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481