Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خواتین کو بغیر محرم حج کی مشروط اجازت کس بنیاد پر ملی

WhatsApp Image 2023 06 15 at 00.33.14

 اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو  بغیر محرم  حج  کی مشروط اجازت دے دی ہے تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اس کیلئے  والدین یا شوہر اجازت ضروری ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں خاتون کے بغیر محرم کے حج کی گنجائش موجود ہےتاہم یہ  گنجائش بعض شرائط کے ساتھ  دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ اس حوالے سے اپنے فیصلے میں اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کیلئے جاسکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں جب کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پرحج فرض نہیں، ایسی عورت جسے قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جاسکتی ہے۔

کونسل کے مطابق وہ خاتون جسے سفرکے دوران کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو وہ بغیرمحرم حج پر جاسکتی ہے،تاہم مذکورہ خاتون   عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے، اور گروپ ممبران کے بارے میں مکمل  اطمینان کے بعد ہی عورت کو حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 15 جون 2022 کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔جس میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا تھا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481