آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس دوسرے نمبر پر رہے جنہیں جماعت اسلامی اور تنویر الیاس کی بھی حمایت حاصل تھی۔
مشتاق منہاس نے اپنے حریف ضیاالقمر کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی
الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر نے 25755 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کر لی ہے ، جبکہ نواز لیگ کے مشتاق منہاس 20485 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کے کرنل محمد ضمیر نے صرف 4942 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے گیارہ ہزار ووٹ لیے تھے۔ جبکہ اس حلقے سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ عدالت کی جانب سے انہیں نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار تنویر الیاس نے بھی ذاتی حیثیت میں مسلم لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس کی حمایت کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
