پنجاب کے دیہی علاقوں میں ماضی میں طویل عرصے تک رائج رہنے والا چوکیداری نظام بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے صوبے کے دیہی علاقوں میں چوکیداری نظام بحال کرنے کی ضروری تیاری شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گاؤں کے لیے ایک چوکیدارتعینات کیا جائے گا جس کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی جائےگی۔
محکمہ بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوکیداروں کی تنخواہ زرعی انکم ٹیکس سے وصول ہونے والی رقم سے ادا کی جائےگی اور اس حوالے سے چیکنگ کا مربوط نظام قائم کیا جائے گا۔
