حالیہ دنوں میں بیماری اور پھر صحت یابی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان کےجلسے نے پوری صدی کاریکارڈ توڑ ڈالا۔استنبول میں 17 لاکھ افراد اپنے محبوب لیڈر کے جلسے میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور انہیں سنن6ے کیلئے امڈ آئے- جلسے سے خطاب میں ترک صدر نے آنے والے انتخابات میں نئی تاریخ رقم کر نے کا عزم ظاہر کیا۔
تفصیلات کے مطابق صحت یابی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ کرڈالا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جس میں ریکارڈ 17 لاکھ افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردگان کے مقابلے میں تین امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ترک صدر نے اتوار کو ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں انتخابی جلسہ کیا ہے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے اور اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پرترک صدر نےحمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
