بکوٹ(نوید اکرم عباسی )
ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار نازک محمود نےسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان چار ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ۔
ان میں سے ایک زیادتی کے مفرور ملزم عبدالصبور سکنہ کوٹلی پلک اور دفعہ 337 کے تحت درج مقدمے میں ملوث تین ملزمان جنید لقمان ۔تیمور لقمان ولد لقمان اور وقار ولد افسر سکنہ ہوتریڑی شامل ہیں، جنہوں نے معمولی تنازعے پر ہوتریڑی چوک کے مقام پر ایک شخص کو چھری کے پے درپے وار کر کے زخمی کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ ان دونوں واقعات پرعلاقے کے عوام میں اشتعال پایا جاتا تھا ، تھانہ بکوٹ کی کوہالہ پولیس چوکی کی حدود میں اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے تھے۔ علاقے میں یہ تاثر عام جڑ پکڑ رہا تھا کہ طویل عرصے سے تھانے اور چوکی میں تعینات اہلکار جرائم پیشہ افراد سے نرمی برتتے ہیں ،جس کی وجہ سے عوام میں اضطراب پایا جاتا تھا تاہم ایس ایچ او سردار نازک نے ان دونوں مقدمات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا گیا ہے۔
