Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرین حادثے کا شکار خاندان کی میتیں کل صبح اوسیا پہنچیں گی

2331177 deadbodies 1654410891 470 640x480 1

سکھر کے قریب المناک  ٹرین حادثے کا شکار ہونے والے اوسیا مری کے بریگیڈیئر کامران عباسی کے خاندان کے 5 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کل بروز جمعہ پڑھائی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں معصوم بچوں کی میتیں جل جانے کے باعث ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے جس کے بعد پنوں عاقل چھاؤنی سے ان کی میتیں آبائی علاقے اوسیا مری روانہ کی جائیں گی جو ممکنہ طور پر جمعہ کی صبح دس سے گیارہ بجے پہنچیں گی ۔اس دوران شیڈول کے حساب سے نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا جو نماز جمعہ سے پہلے یا بعد میں ہو سکتا ہے۔

حادثہ تخریب کاری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

دوسری طرف وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایکسپریس  حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے تاہم اس بار واقعے کی ذمہ داری مسافروں پر نہیں ڈالی جائے گی بلکہ درست سمت میں تحقیقات کر کے اصل حقائق تک پہنچا جائے گا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ زنجیر کھینچنے کے کتنی دیر بعد ٹرین روکی گئی اور یہ کہ خاتون کو ٹرین سے کودنے کی ضرورت کیوں پڑی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481