گذشتہ دو روز میں موٹر سائیکل کے الگ الگ حادثات میں خطہ کوہسار کے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے اور اپنے خاندانوں کو رنج و الم میں مبتلا کر گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون
ایبٹ آباد سرکل بکوٹ کے گاؤں ترہٹی سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف کا بیٹا اور سیکرٹری میرافضل کا بھتیجا محمد سفیر جو کہ پاک آرمی سے منسلک تھا، راولپنڈی 26نمبر کے علاقے میں موٹرسائیکل حادثے کے نتیجے میں دنیائے فانی سے کوچ کر گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سفیر کی کچھ عرصے بعد شادی ہونے والی تھی۔
دوسرا المناک حادثہ مری کے قریب پیش آیا جب یوسی پوٹھہ شریف جنڈالہ کے رہاٸشی دربار ہوٹل علیوٹ والے رضوان عباسی کا بیٹا اور حافظ عثمان کا جواں سالہ بھتیجا اشارِب رضوان پیپر دینے کی غرض سے مری جارہا تھا کہ ہدوٹ کے مقام پر ٹویوٹا ہاٸی ایس سے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔




