اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےتحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں ضمانت منظورکرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نےعلی امین گنڈاپورکی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے 3، 3 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے مجع کرانے کی ہدایت کی ہے۔تفتیشی افسر نے جواب بھی جج سکندر خان کی عدالت میں جمع کرادیا۔
جج دھمکی کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے جج دھمکی کیس میں طلبی کے باوجود غیر حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے20 ہزار روپے مالیتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ادھراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی پیشیوں پر حاضری سے متعلق درخواست میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
