عیدالفطر پر نئے نوٹ بلیک میں فروخت ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہاس بار عید پرعوام کو نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ماضی میں چند برسوں کے دوران نئےکرنسی نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیے جاتے تھے تاہم اس بارعوام کے لیے نئےکرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
اس اعلان سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے، کیونکہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو عید کی خوشی کے موقع پر عیدی کے طور پر نئے کڑکتے نوٹ دیے، کوشش اس بار بھی یہی کی جائے گی کیونکہ بچے نئے نوٹ کے بغیر راضیہ نہیں ہوں گے، مگر خدشہ ہے کہ نئے نوٹ خریدنے کیلئے عید پر پرانے نوٹ لگانا پڑیں گے کیونکہ قلت کے باعث نئے نوٹوں کے بلیک میں بکنے کا خدشہ ہے۔
