بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھنس گئے ہیں کیونکہ 2016 کی انتخابی مہم کے دوران ایک امریکی اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر نیویارک کی عدالت میں پیر یا بدھ کو ٹرمپ کیخلاف فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔
اس حوالے سے اب تک موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے سیکیورٹی انتظامات کو معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔
جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار صورتحالسے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری یا فرد جرم کی صورت میں حامیوں کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا۔
ٹرمپ پھنس گئے؟ فرد جرم عائد ہونے کا امکان
