آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کے سدباب کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موسمی صورت حال ،سڑکوں کی بندش ،برف باری اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے باخبر رہنے اور سڑکوں کی فوری بحالی کے لیے ویجی لینس سیل میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے تمام ڈویژنل کمشنرز ،محکمہ مواصلات اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلی حکام کو ویجی لینس سیل کے کنٹرول روم سے منسلک کرتے ہوے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو عوام کی مشکلات دور کرنے کیلیے برفباری اور بارشوں کے باعث سڑکوں کی بحالی پر نظر رکھنے کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ہر تین گھنٹے بعد موسمیاتی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے ۔
اعلامئے کے مطابق آفسران اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہین گے اور ویجی لینس سیل کے کنٹرول روم کو ہر تین گھنٹے بعد رپورٹ کرتے رہیں گے.ویجی لنس سیل کے کنٹرول روم کیلیے ندیم احمد جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ ،سردار عابد حسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر ،ثاقب علی ریسرچ آفیسر ،عبدالمجید صدیقی پروٹوکول آفیسر اور صفدر حیات ٹیکنیکل سپورٹ انجینئر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
