سول اسپتال مری سے ڈائلاسز مشینوں کی چوری کی تحقیقات تیز کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے اس سلسلے میں اپناکام شروع کر دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز سربراہ تخقیکاتی کمیٹی برائے ڈائیلاسز مشین تحصیل ہسپتال مری نے تحصیل ہسپتال مری کا دورہ کیا۔
اے ڈی سی آر اور اے سی مری نے تحصیل ہسپتال مری کے ایم ایس عبدالسلام عباسی کے ساتھ ہسپتال کے اس حصے کا جائزہ لیاجہاں سے مشینوں چوری ہوئی ہیں۔ تحقیقاتی عمل کے دوران اسپتال کے عملے سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شواہد جمعکر کے مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ قبل ازیں ڈی پی او مری فراز احمد نے بھی مری سول ہسپتال میں چوری کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کی اور ہپستال کے ایم ایس سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے
ایس ڈی پی او مری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےایس ایچ او کو مقدمہ درج کر کے ملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس بھی ایک مشین چوری ہوئی تھی جس کی ابھی تک تحقیقاتی کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رپورٹ سامنے آجاتی تو شاہد مزید مشینیں چوری نہ ہوتیں ۔
