تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی دوست ذوالفقار احمد سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی۔
مبینہ گفتگو بظاہر اس وقت کی ہے جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی ، اس گفتگو میں فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ ’سلیمان شہباز سے پوچھیں کہ آپ تحریک انصاف سے کیا رعایت چاہتے ہیں؟ انہيں بتائيں کہ سیاستدانوں کو آپس میں بات کرکے کوئی فریم ورک بنانا چاہیے ۔‘
مبینہ آڈیو میں فواد چوہدری ذوالفقار احمد سے بھیجے گئے پیغام پر کہہ رہےہیں سیاسی جماعتوں کو آپس میں بات کرنی چاہیئے، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔ ذوالفقار احمد فواد چوہدری کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چلیں ٹھیک ہے یہ ریلیونٹ رپورٹ ہے یہ بھیج دوں، فواد چوہدری جواب میں کہتے ہیں کہ "ہاں سلیمان کو بھیجو۔”
