کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج ممتاز پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل اب روبہ صحت ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ گرم چادر میں لپٹے اور سر پر ٹوپی پہنے ہوئے بیڈ پر بیٹھے ہیں۔تصویر کے ساتھ جاری کردہ بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے ۔ مزید تین دن اسپتال میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا ۔
مولانا طارق جمیل نے عوام اور اپنے چاہنے والوں سے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے ۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کی اطلاع ان کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو دی تھی۔
